پشاور،دنیا کے کسی لیڈرنے وہ بات حاصل نہیں کی جو نبی کریم ﷺنے سکھائی ،عمران خان
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ شہباز شریف کی ترقی
اشتہاروں میں ہوتی ہے، اشتہارات میں شہباز شریف کی شکل نہیں آ سکتی، ترقی
کیلئے انسانوں پر سرمایہ کاری کرنی پڑتی ہے۔
پشاور میں ڈیجیٹل یوتھ سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف عمران
خان نے کہا کہ میرٹ سے قومیں ترقی کرتی ہیں، آسٹریلیا کی آبادی 25ملین ہے
جبکہ پاکستان کی آبادی 200ملین ہے، آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم تاریخ کی کامیابی
ترین کرکٹ ٹیم ہے، آسٹریلین اولمپک ٹیم سب سے زیادہ گولڈ میڈل جیتتی ہے،
آسٹریلیا کا میرٹ سسٹم لوگوں کو اوپر لانا ہے، 800سال تک مسلمان دنیا کی
عظیم ترین تہذیب تھی، بعد میں دوسرے آگے نکل گئے، ہمارے نبی حضرت محمدﷺنے
عظیم اسلامی ریاست کی بنیاد مدینہ میں رکھی تھی، اصولوں سے پیچھے ہٹنے
والوں کو ذلت، رسوائی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
عمران خان نے کہا کہ جنگ بدر میں مسلمانوں نے ڈنڈوں سے جنگ لڑی، نبی کریم
ﷺنے جنگی قیدیوں کیلئے یہ بات رکھی کہ جو جنگی قیدی دس مسلمانوں کو پڑھا
لکھا دے گا وہ آزاد ہے اور واپس جا سکتا ہے،دنیا کے کسی لیڈرنے وہ بات حاصل
نہیں کی جو نبی کریم ﷺنے سکھائی ، دنیا کی تاریخ میں کسی نے وہ ایچیومنٹ
حاصل نہیں کی جو آپؐ نے کی،آپؐ نے علم اور تعلیم پر زور دیا۔
عمران خان نے کہا کہ دنیا کا کوئی معاشرہ اس وقت تک آگے نہیں بڑھ سکتا جب
تک اس نے اپنے لوگوں کو تعلیم نہیں دی، ملائشیا ، سنگاپور، تھائی لیڈر،
ہمارے سامنے آگے نکل گئے، کیونکہ انہوں نے اپنے لوگوں کو تعلیم دی، ہم
برصغیر میں ہیومن ڈویلپمنٹ میں سب سے آگے تھے، آج تمام ممالک ہم سے آگے نکل
گئے، اس کی وجہ ہمارے احمق لیڈر ہیں جو یہ سمجھتے ہیں کہ سڑکیں، پل اور
اوورپاسز بنا کر معاشرہ آگے بڑھ جاتا ہے، نوجوان اس ملک کا سب سے بڑا اثاثہ
ہیں، ہم جتنا نوجوانوں پر خرچ کریں گے، اتنا ہی فائدہ ہو گا، اتنا ہی ملک
ترقی کرے گا، جو معاشرہ اپنے انسانوں کو ڈویلپ نہیں کرتا، تو اس کا مستقبل
ختم ہو جاتا ہے۔
چیئرمین تحریک انساف کامزیدکہنا تھا کہ قانون کی حکمرانی سے لوگ آزاد ہو
جاتے ہیں، کبھی غلام معاشرے نے بڑا کام نہیں کیا، آزاد ذہن ہی بڑا کام کرتا
ہے، انسانوں اور جانوروں کے معاشرے میں فرق ہے، جانوروں کے معاشرے میں جس
کی لاٹھی اس کی بھینس والا قانون ہوتا ہے جبکہ انسانوں کا معاشرہ انسانیت
سے بنتا ہے،کمزوروں کی مدد سے اللہ کی برکت نازل ہوتی ہے، آپ جتنا بڑا
سوچیں گے اتنا ہی کامیاب ہوں گے، میری کامیابی کا راز بھی بڑی سوچ تھی، مںی
دنیاوی اشیاء پر رکنے کی بجائے آگے بڑھنے پر یقین رکھتا تھا، آج انفارمیشن
کے انقلاب کا زمانہ ہے۔