Apr 28, 2018 02:37 pm
views : 382
Location : Jamaluddin Afghani Road
Quetta- Atleast Two killed in Firing Incident at Jamaluddin Afghani Road
کوئٹہ،جمال الدین افغانی روڈ پر دکان پر فائرنگ، 2 افراد جاں بحق
جمال الدین افغانی روڈ پر واقع دکان پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔
واقعے کے مطابق بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں شاہراہ اقبال پر واقع
جمال الدین افغانی روڈ پر فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔فائرنگ کے بعد
ملزمان فرار ہو گئے جاں بحق افراد کی لاشیں ہسپتال منتقل کر دی گئی مقتولین
کی شناخت جعفر علی اور محمد علی کے نام سے ہوئی، پولیس نے واقعے کی
تحقیقات شروع کر دی سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر ملزمان کی
تلاش شروع کردی ۔
ڈی آئی جی کوئٹہ کا کہنا ہےکہ فائرنگ جمال الدین افغانی روڈ پر واقع
الیکٹرانک کی دکان پر کی گئی جہاں نامعلوم مسلح افراد نے دکان پر بیٹھے 2
افراد کو فائرنگ کا نشانہ بنایا جو موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔
ڈی آئی جی کے مطابق جاں بحق ہونے والے چچا بھتیجے ہیں جن کی لاشوں کو
تحویل میں لے کر سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق واقعے
میں ذاتی دشمنی کے عنصر کو بھی دیکھا جارہا ہے۔