Apr 28, 2018 02:46 pm
views : 470
Location : Minar e Pakistan
Lahore- PTI Jalsa Preparation
لاہور،مینار پاکستان پر بڑے سیاسی پاور شو کی تیاریاں جاری
تحریک انصاف کل مینار پاکستان پر سیاسی قوت کا مظاہرہ کرے گی،اس سلسلے میں
مینار پاکستان پر بڑے پاور شو کی تیاریاں جا ری ہیں،چیئرمین پی ٹی آئی
عمران خان آج لاہورپہنچے گے، کپتان نے دوسرے صوبوں سے آنے والے کھلاڑیوں
کوآج شام لاہورپہنچنے کی ہدایت کردی،چیئرمین پی ٹی آئی کا کہناہے کہ کے پی،
بلوچستان ،سندھ سے آنی والے لوگ آج شام مینارپاکستان پہنچیں۔
کپتان نے مینار پاکستان جلسے میں اپنی حکومت کے پہلے100 دن کا پلان دینے
کا فیصلہ کرلیا ہے جبکہ جہانگیر ترین، شاہ محمود قریشی، اسد عمر، فواد
چوہدری، چوہدری سرور اور دیگر پرمشتمل کمیٹی نے سفارشات مرتب کرلی ہیں۔
تحریک انصاف کی حکومت کے پہلے سو دن کی حکومت میں نوجوانوں کے لئے روزگار
کے اقدامات کا بھی جلسے میں اعلان ہوگا، پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹری
اطلاعات فواد چودھری کے مطابق سربراہ پی ٹی آئی جلسے میں نئے پاکستان
کامکمل پلان دیں گے، پارٹی کی اعلی سطحی کمیٹی کی مشاورت سے پہلے سو دن کے
اقدامات کی سفارشات مرتب کرلی ہیں۔
واضح رہے کہ تحریک انصاف کل مینار پاکستان پر عوامی قوت کا مظاہرہ کرے گی
جس میں پی ٹی آئی کی جانب سے بڑی وکٹ گرانے کا دعویٰ کیا گیا ہے اس کے
علاوہ عمران خان اپنا منشور بھی پیش کریں گے۔