اسلام آباد ، چیف آف نیول اسٹاف گالف کپ 2018 کے دوسرے روز
اسلام آباد میں چیف آف نیول اسٹاف گالف کپ 2018 کے دوسرے روز کا کھیل جاری رہا۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق گالف کپ کے پہلے دن سینئرامیچر اور امیچر
کٹیگیری کے گالفرز کے درمیان مقابلے منعقد ہوئے۔سینئرامیچر میں راولپنڈی
گالف کلب کے بریگیڈیئر نصراللہ نیٹ 68اسکور کے ساتھ نیٹ کٹیگیری میں پہلے
نمبر پر ہیں جبکہ لاہور گریڑن گالف اینڈکنٹری کلب کے لیفٹیننٹ کرنل آصف
مہدی گراس سکور75کے ساتھ گراس کیٹیگیری میں پہلے نمبر پر ہیں۔
ترجمان کے مطابق امیچر کٹیگیری میں راولپنڈی گالف کلب کے عمران جنجوعہ نیٹ
اسکور61 کے ساتھ نیٹ کیٹیگیری میں ٹاپ پوزیشن پر ہیں جبکہ ویسٹرن وینڈ گالف
کلب کے محمدشریف گراس سکور69کے ساتھ گراس کیٹیگیری میں پہلے نمبر پر ہیں۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق چیف آف نیول اسٹاف گالف کپ 2018, 29 اپریل تک جاری رہے گا۔