Apr 28, 2018 09:46 pm
views : 416
Location : Services Hospital
Lahore- CJP Visit Srvices Hospital
لاہور،چیف جسٹس میں ثاقب نثار کا سروسز ہسپتال کا دورہ
چیف جسٹس سروسز اسپتال پہنچے اور مختلف شعبوں کا دورہ کیا اور اسپتال میں فراہم کی جانے والی سہولتوں کا جائزہ لیا۔
چیف جسٹس آف پاکستان کے سروسز ہسپتال کے دورے کے دوران آوٹ ڈور کی نوتعمیر
شدہ عمارت کا جائزہ لیاتوشہریوں نے شکایات کے انبار لگا دیئے،نئی عمارت میں
پینے کا پانی میسر نہ ہونے پر چیف جسٹس برہم ہو گئے اور ایم ایس کو شہریوں
کی شکایات کا فوری ازالہ کرنے کا حکم دے دیا۔
چیف جسٹس آف پاکستان پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف مینٹل ہسپتال کا دورہ کرنے کے بعد
سروسز ہسپتال پہنچے تو شہریوں نے سہولیات کی عدم فراہمی پر شکایات کے ڈھیر
لگا دیئے،چیف جسٹس ثاقب نثار نے دورے کے دوران آؤٹ ڈور کی نوتعمیر شدہ
عمارت کا جائزہ بھی لیا،نئی عمارت میں پینے کا پانی میسر نہ ہونے پر چیف
جسٹس نے اظہار برہمی کیا اورایم ایس کو سہولیات فراہمی کی ہدایت کی،اس موقع
پر شہریوں نے چیف جسٹس کے حق میں نعرے بازی بھی کی۔
اسپتالوں کے دورے کے بعد چیف جسٹس سپریم کورٹ لاہور رجسٹری روانہ ہوگئے،
جہاں جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں دو رکنی بنچ مختلف کیسوں پر سماعت کرے
گا۔