کراچی،ایم کیو ایم سے راستے جدا کرنے کے بعد شہر کے حالات بہتر ہوئے،مراد علی شاہ
وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم نے کراچی کو
یرغمال بنا کر رکھا ہم نے جب سے اپنے راستےایم کیو ایم سے الگ کئے ہیں
معاملات بہتر ہوگئے ہیں۔
پیپلز پارٹی کے زیر اہتمام کل بروز اتوار ٹنکی گراؤنڈ میں جلسے کا انعقاد
کیا جا رہا ہے ،جلسے سے بلاول بھٹو زرداری اور دیگر مرکزی قائدین خطاب کریں
گے، سید مراد علی شاہ نے جلسے کے انتظامات کے علاوہ خصوصی طور پر سیکیورٹی
سمیت دیگرانتظامات کا جائزہ لیا۔
کراچی کے علاقے ایف سی ایریا ٹنکی گراؤنڈ کے معائنے کے موقع پر ذرائع
ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتےوزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا تھاکہ کراچی
میں پی پی کیلئے پہلے بھی کوئی نوگو ایریا نہیں تھا اوراب بھی نہیں ہے، کل
بلاول بھٹو کی قیادت میں شاندارجلسہ ہوگا، جلسے کی سیکیورٹی کیلئے پولیس کی
بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے۔
مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ پوراپاکستان پیپلز پارٹی کا ہے، پیپلزپارٹی
پورے ملک کی طرح کراچی سے بھی جیتے گی، پیپلزپارٹی کے منشور پر عمل کرنے
والے پارٹی میں آسکتے ہیں۔
وزیر اعلیٰ سندھ کا مزید کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی سے بڑے لوگ نہیں گئے،
وزیراعظم سے کہا ہے کہ کراچی کے لوگوں کو سزانہ دی جائے، سندھ کے لوگوں سے
دشمنی کی جارہی ہے ہم اپناحق لے کر رہیں گے۔