کراچی،سی ٹی ڈی کی کارروائی،3مبینہ دہشتگرد گرفتار
سی ٹی ڈی نے کراچی میں کارروائی کرتے ہوئے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے
ملزمان کےقبضے سے چندہ جمع کرنے کی رسیدبکیں بر آمد کرلی ہیں،گرفتار
دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی آئی جی سی ٹی ڈی کراچی ثاقب اسماعیل
میمن کا کہنا تھا کہ کینٹ کے قریب کارروائی کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کا
گرفتار کرلیا ہے،گرفتارافراد میں دو کا تعلق کراچی ایک کاجھنگ سے
ہے،ملزمان نے چار سال قبل ایک شخص کو قتل بھی کیا تھا،گرفتارملزمان اندرون
سندھ سے فنڈز اکھٹا کرنے آرہے تھے،گرفتارملزمان کالعدم تنظیم کیلیے فنڈ
ریزنگ میں ملوث ہیں۔
ثاقب میمن کا مزید کہنا تھا کہ گرفتار دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔