کراچی وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا ٹنکی گراؤنڈ کا دورہ
پاکستان پیپلز پارٹی کیا جانب سے کل بروز اتوار ایف سی ایریا ٹنکی گراؤنڈ
میں جلسے کا انعقاد کیا جا رہا ہے ،جلسے سے بلاول بھٹو زرداری اور دیگر
مرکزی قائدین خطاب کریں گے۔
وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے جلسہ گاہ کا دورہ کیا،اس موقع پر وزیر
اعلیٰ سندھ کے ہمراہ پی پی رہنما وقار مہدی،نجمی عالم ،سعید راشد ربانی ر
دیگر موجود تھے،وزیر اعلیٰ سندھ نے جلسے کے انتظامات کے علاوہ خصوصی طور
پر سیکیورٹی سمیت دیگرانتظامات کا جائزہ لیا۔
اس موقع پر وزیر اعلیٰ سندھ کا کہناتھا کہ کراچی میں پی پی کیلئے پہلے بھی
کوئی نوگو ایریا نہیں تھا اوراب بھی نہیں ہے، کل بلاول بھٹو کی قیادت میں
شاندارجلسہ ہوگا، جلسے کی سیکیورٹی کیلئے پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی
گئی ہے۔