کراچی،مخالفین مجھ سے صرف اس لئے ڈرتے ہیں کہ میں حقائق پیش کرتا ہوں،منظور وسان
رہنما پاکستان پیپلز پارٹی منظور وسان کا کہنا ہے 2013 کے انتخابات کی طرح
پھر یہ سلسلہ چل نکلا ہے،فنکشنل لیگ جی ڈی اے کی جانب سے پرانی ایم کیو ایم
بننے کی کوشش کی جا رہی ہے،دھونس دھمکی سے کام لیا جا رہا ہے۔
بلاول ہاؤس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ
موجودہ پیر پگاڑوکو مجھ سے زیادہ کوئی نہیں جانتا،79میں اور پیر پگاڑو
ضلعی ممبر کی حیثیت سے لڑے تھےمجھے چیئرمین کے لئے نامزد کیا،اس دوران مجھے
جیل میں بند کرکے ووٹ کاسٹ نہیں کرنے دیا،میں ایک ووٹ سے الیکشن ہارااس کے
بعد 88 سے 2013 تک 7 انتخابات ہوئے تمام ہم نے جیتے۔
منظور وسان کا مزید کہنا تھا کہ خود کو صاف کہنا دیگر جماعتوں پر کرپشن کا
الزام لگانا مناسب نہیں ہے،فنکشنل لیگ ہم سے زیادہ حکومت میں رہی
ہے،مخالفین مجھ سے صرف اس لئے ڈرتے ہیں کہ میں حقائق پیش کرتا ہوں۔