ٹنڈو جام،افغانستان کے مسئلے کا حل جنگ میں نہیں ہے،وزیر اعظم
وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ افغانستان کے مسئلے کا حل جنگ
میں نہیں ہے ہم سب کو ملکر افغانستان کے مسئلے کا حل نکالنا ہوگا۔
ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم شاہد خاقان
عباسی کا کہنا تھا کہدہشتگردی ایک مشترکہ دشمن اور خطرہ ہے، دونوں ممالک کا
امن145 خوشحالی اور استحکام ایک دوسرے کے ساتھ جڑا ہوا ہےدورے میں دوطرفہ
اور راہداری تجارت کے تمام مسائل کے حل کیلئے مل کر کام کرنے کے عزم کا
اعادہ کیا۔
شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ ریل145 روڈ اور گیس پائپ لائن کے اہم
منصوبوں کی منصوبہ بندی و عملدرآمد کو آگے بڑھانے کے لئے مشترکہ اقتصادی
کمیشن کا جلد اجلاس بلانے پر اتفاق کیا جوکہ پاکستان اور افغانستان کو وسطی
ایشیا سے ملائیں گے۔