Apr 29, 2018 01:16 pm
views : 386
Location : Minar e Pakistan
Lahore- PTI Jalsa Preparation
لاہور،مینار پاکستان پرتحریک انصاف کے بڑے پاور شو کی تیاریاں مکمل
پاکستان تحریک انصاف آج مینار پاکستان پر عوامی قوت کا مظاہرہ کرےگی،جلسے
کیلئے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی اور مرکزی قیادت کے خطاب کیلئے
شاندار سٹیج تیار کر لیا گیاہے،جلسہ گاہ کو پارٹی پرچموں اور قیادت کے بڑے
بڑے پورٹریٹ سے سجا دیا گیا،جلسے میں شرکت کیلئے ملک بھر سے قافلوں کی آمد
کا سلسلہ جاری ہے،جبکہ اس موقع پر سکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے گئے
ہیں۔تحریک انصاف آج مینارپاکستان پرسیاسی پاور شو کا مظاہرہ کرے گی،پی ٹی
آئی کی جانب سے آج ماضی کے تمام ریکارڈ توڑنے کے دعویٰ کئے جا رہے
ہیں،انتظامیہ کے مطابق پنڈال میں50ہزارکرسیاں لگادی گئیں جبکہ مزید لگائی
جا رہی ہے ، چیئرمین پی ٹی آئی جلسے میں 10 نکات پیش کریں گے۔
پر 2 ہزار پولیس اہلکارسکیورٹی کی فرائض انجام دینگے ،اس کے علاوہ 500
ٹریفک وارڈنزبھی تعینات ہیں جبکہ بم ڈسپوزل اسکواڈ بھی موقع پرموجودہے،جلسے
کے شرکا کی 3 مقامات پر چیکنگ ہو گی ،جلسہ گاہ میں قائدین کیلئے ایک وی
آئی پی گیٹ بنایا گیا جبکہ کارکنوں کیلئے 2 انٹری پوائنٹ مقررکئے ہیں۔