Apr 29, 2018 02:20 pm
views : 554
Location : Railway Hockey Ground
Quetta- Sardar Akhtar Mengal Addresses
کوئٹہ،بلوچستان کے عوام کو ایک پلیٹ فارم پر متحد کرکے نفرتوں کا خاتمہ کریں گے،سردار اختر مینگل
بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل نے کہا ہے کہ بی این پی
قومی، جمہوری و سیاسی جماعت ہے، جو عوام کے حقوق کیلئے جدوجہد کر رہی
ہے،بلوچستان کے عوام کو ایک پلیٹ فارم پر متحد کرکے نفرتوں کا خاتمہ کریں
گے،بلوچستان میں آباد تمام اقوام صوبے کی ترقی و خوشحالی اور آنے والی
نسلوں کے روشن مستقبل کیلئے متحد ہوں۔
ریلوے ہاکی گراؤنڈ کوئٹہ میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے سردار اختر مینگل نے
کہا کہ وہ سیاسی جماعتیں چاہے مرکز یا صوبے کی ہوں، جن کی بنیاد نفرتوں پر
رکھی گئی، انہوں نے بلوچستان کیلئے کچھ نہیں کیا،یہاں تک کہ وہ بلوچستان کے
عوام کو دو وقت کی روٹی نہ دے سکے،کیا ہمارے عوام کا اتنا بھی حق نہیں
بنتا تھا کہ ہمارے عوام کے بچوں کے پاوں میں ایک چپل کا ثابت جوڑا ہی ہوتا؟
سردار اختر مینگل کا کہنا تھا کہ اب جونہی انتخابات کا اعلان ہوگا تو انہی
مفاد پرستوں کی لائن لگ جائے گی، جنہوں نے کبھی عوام سے انکا حال تک نہ
پوچھا،جن لوگوں نے مجھے غدار قرار دیا، اقتدار میں آنے والوں نے ہمیں مختلف
القابات سے نوازا،ہمیں انکی پرواء نہیں، ہم اپنے عوام کیلئے جدوجہد کرتے
رہیں گے،ہم عدلیہ کا بے حد احترام کرتے ہیں،عدلیہ دیگر مسائل کے ساتھ کوئٹہ
میں امن وامان کی صورتحال، ٹارگٹ کلنگ اور دہشت گردی کا بھی ازخود نوٹس
لیں،ہمارے ہزاروں لوگ لاپتہ ہیں،اقتدار میں آنے والوں کو یہ کچھ نظر نہیں
آتا۔