کراچی، پیپلزپارٹی ایف سی ایریا لیاقت آباد میں آج 44 سال بعد سیاسی قوت کا مظاہرہ کرے گی
پاکستان پیپلزپارٹی ایم کیو ایم کے گڑھ ایف سی ایریا لیاقت آباد میں آج 44
سال بعد سیاسی قوت کا مظاہرہ کرے گی، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری جلسے سے
خطاب کریں گے۔
پاکستان پیپلزپارٹی آج ایف سی ایریا لیاقت آباد کے ٹنکی گراؤنڈ میں جلسہ
کرے گی، چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو سمیت دیگرپارٹی رہنما جلسے سے خطاب
کریں گے۔
جلسے کے حوالے سے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے، جلسہ گاہ میں 120 فٹ
لمبا اور 40 فٹ چوڑا اسٹیج تیار کیا گیا ہے جبکہ شرکاء کے بیٹھنے کے لیے
کرسیاں لگائی گئی ہیں۔
ٹنکی گراؤنڈ میں ہونے والے جلسے میں شرکت کے لیے شہر کے مختلف علاقوں سے
کارکن جلسہ گاہ پہنچیں گے جبکہ جلسہ گاہ میں داخلے کے لیے 3 دروازے بنائے
گئے ہیں،جلسے کی سیکورٹی کے لیے پنڈال کے اندر ایس ایس یو کے اہلکارتعینات
ہوں گے جبکہ 1400 پولیس اہلکاروافسران بھی سیکورٹی کے فرائض انجام دیں گے۔
پیپلزپارٹی کے جلسے میں شرکت کے لیے ایف سی گراؤنڈ سمیت 6 مختلف مقامات کو پارکنگ کے لیے مختص کیا گیا ہے۔