کراچی، ٹنکی گراؤنڈ میں پیپلز پارٹی کا جلسہ،کارکنان پرجوش
پاکستان پیپلزپارٹی نے ایم کیو ایم کے گڑھ میں میدان سجالیا،پیپلز پارٹی آج
کراچی میں ایم کیو ایم کے گڑھ میں ایک بڑا جلسہ کرنے جارہی ہے،پیپلز پارٹی
بھی آج لیاقت آباد میں رنگ جمانے کو تیار ہے،شہر بھر میں پارٹی پرچموں کی
بہار ہے،جیالوں کا جوش و لولہ عروج پر ہے،شہر بھر سے قافلے ٹنکی گراؤنڈ
پہنچیں گے۔
جلسے کے لیے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں سیکیورٹی اہلکاروں
سمیت ہزار سے زائد پیپلز پارٹی کے رضاکار سیکیورٹی کے فرائض انجام دیں
گے،پنڈال کے اندر ایس ایس یو کے اہلکار تعینات ہوں گے جب کہ ضلع وسطی کے
1400 پولیس اہلکار و افسران بھی سیکیورٹی خدمات انجام دیں گے۔
جیالوں کا کہنا ہے کہ کراچی امن کا گہوارہ بن چکا ہے ہم یہی دکھانا چاہ رہے
ہیں یہاں کا نظام ایم کیو ایم کے ہاتھ میں تھا ہم نے دس سال سے بند لائٹوں
کا یہاں جلایا ہے،آج بلاول کا ضلع وسطی میں آنا خوش آئند ہے،ضلع وسطی ایم
کیو ایم کا گڑھ ماناجاتا تھا اب یہ پیپلز پارٹی کا کڑھ ہے۔
ایک کارکن آصف راہی کا ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا
محمد آصف کا کہنا تھا
خاتون کارکن ساریہ رانا کا کہنا تھا