Apr 30, 2018 11:08 am
views : 412
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange, 100 Index Rises By 118 Points
کراچی ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان،118 پوائنٹس کا اضافہ
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کےپہلے روزپیر (30 اپریل 2018)
کو مارکیٹ میں تیزی کا رجحان دیکھا جارہا ہے ، پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس
118 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 45661 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کررہا ہے۔ آج
صبح سے ہی مارکیٹ میں تیزی دیکھی جارہی ہے۔
صبح سے اب تک مجموعی طورپر 261 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جس
میں سے 151 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ ،98 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ
میں کمی جبکہ12 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔