Apr 30, 2018 05:33 pm
views : 419
Location : Shaheed Benazir Bhutto Shaheed University
Karachi- DG Sindh Rangers visits Shaheed Benazir Bhutto Shaheed University
کراچی ، ڈی جی رینجرز (سندھ) میجر جنرل محمد سعید کا شہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی لیاری کا دورہ
کراچی میں ڈی جی رینجرز (سندھ) میجر جنرل محمد سعید نے شہید بینظیر بھٹو
یونیورسٹی لیاری کا دورہ کیا۔اس موقع پر یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر
ڈاکٹر اختر بلوچ ،اساتذہ اور طلباء نے ڈی جی رینجرز سندھ کا استقبال کیا۔
ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق ڈی جی رینجرز نے اپنے خطاب کے دوران لیاری
گینگ وار کے محرکات اور موجودہ حالات کا جائزہ پیش کیا۔ڈی جی رینجرز نے
طالب علموں پر زْور دیا کہ وہ تعلیمی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے
لیاری میں صحت مندانہ رحجانات کو فروغ دیں تاکہ تعمیری سوچ اور صلاحیتیں
پروان چڑھ سکیں۔
ڈی جی رینجرز نے مزید کہا کہ لیاری کے ذی شعور عوام خصوصاً اساتذہ اور طلبہ
لیاری میں قیام امن میں اپنا کردار ادا کریں تاکہ ہم سب ماضی کی خون ریزی
کو پسِ پشت ڈال کرپْر امن اورروشن مستقبل کی جانب بڑھ سکیں۔
ڈی جی رینجرز کے دورے کے موقع پر یونیورسٹی کے وائس چانسلر، اساتذہ اور طلباء نے قیام امن میں رینجرز کے کردار کو سراہا۔