لاہور،میڈیکل اسٹور مالکان کی ہڑتال پانچویں روز بھی جاری
پنجاب میں محکمہ صحت اور میڈیکل اسٹور مالکان میں ڈیڈ لاک برقرار ہے،لاہور سمیت صوبے بھر میں کیمسٹ اینڈڈرگ ایسوسی ایشن کی ہڑتال پانچویں روز بھی جاری ہے،میڈیکل اسٹور مالکان مطالبات پورے کروانے پر بضد ہیں ، مریض خوار ہو رہے ہیں اور حکومت خاموش تماشائی بنی ہوئی ، آج 5ویں روز بھی کیمسٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے ہڑتال جاری ہے،میڈیکل اسٹور مالکان کا کہنا ہے کہ جب تک ہمارے مطالبات منظور نہیں ہوتے ہڑتال جاری ہے گی جبکہ کیمسٹ اینڈ ڈرگ ایسوسی ایشن آج لاہور کے ناصر باغ میں منعقدہ کنونشن میں آئندہ کے لائحہ عمل کیلئے سر جوڑ کر بیٹھے گی۔
گوجرانوالہ، فیصل آباد، وہاڑی،ننکانہ صاحب، رحیم یار خان سمیت پنجاب بھر کے مختلف اضلاع میں بھی میڈیکل اسٹور کی بندش نے شہریوں کو عذاب میں مبتلا کر رکھا ہے۔