ہرنائی،سیکٹر کمانڈر برگیڈئیر ندیم سہیل نے ہرنائی ایف سی گرلز پبلک اسکول کا افتتاح کردیا
سیکٹر کمانڈر برگیڈئیر ندیم سہیل نے ہرنائی ایف سی گرلز پبلک اسکول کا
افتتاح کردیا۔ اس موقع پر کمانڈنٹ لورالا ئی کرنل امیرمختار ، ڈپٹی کمشنر
محمد اکبر ترین ایس پی سردار محمد ہاشم خان ، ونگ کمانڈر کرنل حسین احمد
کھوسٹ ہرنائی کوئل مائنز کے چیف ایگزیکٹو سعید آغا ، صوبیدار میجر لعل حسین
، قبائلی رہنماء ملک مہراللہ خان ترین ، حاجی ملک رضا ترین سمیت مختلف مری
بلوچ قبائلی عمائدین، ضلعی آفیسران والدین اساتذہ علماء کرام اورسول
سوسائٹی کے افراد نے کثیرتعداد میں شرکت کی۔
سیکٹر کمانڈر برگیڈئیر ندیم سہیل کی گرلز ایف سی پبلک اسکول آمد کے موقع
پرا سکول کی بچوں اور بچیوں نے انہیں گلدستے پیش کئے اور گل پوشی بھی کی
گئی۔
سیکٹر کمانڈر برگیڈئیر ندیم سہیل نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا
ایف سی بلوچستان میں امن وامان کے قیام کیساتھ ساتھ صوبے کے دوردراز علاقوں
میں عوام کی فلاح بہبود کیلئے مختلف منصوبوں پر کام کررہی ہیں جس میں
تعلیم سرفہرست ہے، ایف سی بلوچستان کے مستقبل کے معماران قوم کیلئے بندوق
کے بجائے ان کے ہاتھوں میں قلم تھما رہے ہیں۔ عوام اپنے بچیوں کو سکولوں
میں داخل کرواکر انہیں تعلیم کے زیور سے آراستہ کریں ۔
سیکٹر کمانڈر نے کہا پشتون قوم ایک مہمان نواز اور بہادر قوم ہے جوکہ فخر
یہ بات ہے ، ضلع ہرنائی قدرتی وسائل سے مالامال ضلع ہے، عوام فورسز کے ساتھ
ملکر امن وامان میں اپنا کردار ادا کرے،ایف سی کے 92 سکول ہے جن میں 73
ہزار بچے بچیاں ایف سی سکولوں میں پڑھ رہے ہیں ۔
سیکٹر کمانڈر برگیڈر ندیم سہیل نے ایف سی گرلز پبلک اسکول کے افتتاح کے بعد
اسکول کے کلاس رومز کمپیوٹر لیب کا بھی معائنہ کیا جبکہ بچیوں اور بچوں سے
سبق بھی سنا۔