پشاور ، پولیو کے قطریں سے کوئی موت نہیں ہوسکتی، عاطف رحمان
کوارڈینیٹر ایمرجنسی آپریشن سینٹر عاطف رحمان نے کہاپولیو کے قطریں سے کوئی
موت نہیں ہوسکتی،انجیکشن سے ری ایکشن ضرور ہو سکتا ہے،پولیو ایکسپائری پر
سوال پید اہوسکتا ہے لیکن ہمارے پاس جو ویکسین ہے اسکی آخری تاریخ 29مئی
2020 ہے،ہمارے پاس پولیو کے سہولیات آئی ایس او سے سرٹیفائڈ ہے ۔
کوارڈینیٹر ایمرجنسی آپریشن سینٹر عاطف رحمان نے ہیلتھ کمیٹی میں پریس
کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ابتدائی معلومات کیمطابق شہرام نامی بچے کی
انجیکشن کے بعد موت واقع ہوئی ،تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی ہے مزید تحقیقات
کئے جائے گے ،اسی ٹیم نے296 اور بچوں کو بھی ٹیکے لگائے ہیں ،مزمل نامی
بچے کو کوئی قطریں نہیں پلائے گئے۔
عاطف رحمان نے کہا مزمل 21 اپریل کو ہسپتال میں داخل تھے اور وہ خسرے کی
وجہ سے جاں بحق ہوا،انسانی غلطی ہو سکتی ہے لیکن ویکسین کا کوئی مسلۂ
نہیں،اس کیس میں بھی تحقیقات کرینگے کہ کوئی انسانی غلطی تو نہیں ہوئی ،اگر
کوئی بھی انسانی غلطی ثابت ہوئی تو ذمہ داروں کیخلاف سخت کارروائی ہوگی۔