پشاور ، ڈرائیونگ ا سکول میں سرٹیفیکیٹ تقسیم کرنے کی تقریب کاانعقاد ، خواجہ سراؤں کوبھی سرٹیفیکیٹس اور انعامات سے نوازا گیا
پشاور کے ڈرائیونگ ا سکول میں سرٹیفیکیٹ تقسیم کرنے کی تقریب کاانعقاد کیا
گیا ۔ تقریب میں نہ صرف مرد و خواتین بلکہ اچھے طریقے سے گاڑی چلانے پر
خواجہ سراؤں کوبھی سرٹیفیکیٹس اور انعامات سے نوازا گیا۔
پشاورغربی تھانے میں ڈرائیونگ کورس کامیابی سے مکمل کرنے والوں کو سرٹیفیکیٹس اور انعامات سے نوازا گیا۔
اس موقع پر ایس پی ٹریفک یاسر آفریدی نے کہا کہ ڈرائیونگ کا کورس کرنے والوں کے لیے روزگار کے بہترین مواقع میسر ہونگے۔
تقریب میں 84 مرد، 16 خواتین جبکہ پہلی بار 7 خواجہ سراؤں میں سرٹفیکیٹس تقسیم کیے گئے۔
تقریب میں شامل خواجہ سراؤں سمیت دوسرے شرکاء نے بھی خواجہ سراؤں کے ڈرائیونگ سیکھنے کو مثبت قدم قرار دیا۔
خواجہ سراؤں کا کہنا تھا کہ ڈرائیونگ کورس کے دوران ان کے لیے الگ سے کلاسوں کا بندوبست کیا گیا تھا جو خوش آئند بات ہے۔
اس موقع پر ایس پی ٹریفک یاسر آفریدی نے ذرائع ابلا غ عامہ کے نمائند ؤں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا
صدر کے پی کے خواجہ سرا ایسوسی ایشن فرزانہ نے میڈ یا کے نمائندؤں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا