کراچی،سابق صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن کی احتساب عدالت میں پیشی
سابق صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن آج کراچی کی احتساب عدالت میں پیش ہوئے،عدالت نے ڈائریکٹر انفارمیشن کو پانچ مئی کو بطور گواہ طلب کرلیا،شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ وہ الیکشن لڑیں گے یا نہیں اس بات کا فیصلہ پارٹی قیادت کرے گی۔
احتساب عدالت کراچی محکمہ اطلاعات سندھ میں چھ ارب سے زائد کے مبینہ کرپشن ریفرنس کی سماعت میں سابق صوبائی وزیراطلاعات شرجیل میمن اوردیگرملزمان عدالت میں پیش ہوئے،شرجیل میمن کے وکیل نے گواہ پر جرح مکمل کرلی۔
اس موقع پرمیڈیا سے غیررسمی گفتگومیں شرجیل میمن نے کہا کہ بلاول بھٹو جوکہتے ہیں ٹھیک کہتے ہیں کراچی کے لوگ صحیح قیادت کی تلاش میں ہیں۔
شرجیل میمن نے آئندہ الیکشن میں حصہ لینے کے حوالےسے کہا کہ میرے الیکشن لڑنے یانہ لڑنے کا فیصلہ پارٹی قیادت کرے گی،ریفرنس میں عدالت نے مقدمہ کے مدعی ڈائریکٹر انفارمیشن زینت جہاں کو گواہی کے لیے پانچ مئی کو طلب کرلیا ہے۔
اس موقع پر ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے شرجیل میمن کے وکیل اظہر میمن کا کہنا تھا۔