کراچی ، شب برأت (آج) منگل کو عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جائے گی،تیاریاں مکمل
شب برأت (آج) منگل کو عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جائے گی۔اسی حوالے سے تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں۔
شب برأت کے اجتماعات میں مساجد میں خصوصی نوافل کی ادائیگی، اللہ تعالیٰ
کے حضور گناہوں سے توبہ، بخشش و مغفرت ،ایمان و سلامتی، رزق کی کشادگی اور
پاکستان کی سلامتی کے لیے خصوصی دعائیں مانگی جائیں گی، شہری اپنے پیاروں
کی قبروں پر حاضری دے کر پھول چڑھائیں گے اور فاتحہ خوانی کریں گے۔
شہر بھر کی مساجد میں خصوصی نوافل ادا کیے جائیں گے، مساجد میں علمائے کرام
شب برات کے فضائل بیان کریں گے، مساجد میں محافل ذکر ونعت، درود شریف اور
خصوصی دعاؤں کا اہتمام کیا جائے گا، فرزندان اسلام نفلی روزہ بھی رکھیں گے،
اس رات کو مغفرت اور رحمت کی رات بھی کہا جاتا ہے۔
اس موقع پر محافل شب برأت میں علمااور مذہبی رہنما اپنے خطبات میں اسلام
کی حقیقی تعلیمات اور نبی کریمؐ کی سیرت طیبہ پر روشنی ڈالیں گے، شب برأ ت
کے سلسلے میں شہر بھر میں مختلف مساجد کو برقی قمقموں سے سجا دیا گیا ہے۔
شب برأت کی آمد سے قبل ہی شہر کی مختلف مارکیٹوں، بازاروں اور قبرستانوں
کے باہر اور تین ہٹی کے اسٹالوں پر گلاب کے پھول ذخیرہ کرلیے گئے ہیں۔
اس موقع پرایک بچے محمد زہیب نے ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائند ے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا
رضوان احمد نے میڈ یا کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا