May 01, 2018 04:42 pm
views : 417
Location : Different Areas
Peshawar- Labour Day being observed today
پشاور،دنیا بھی کی طرح پشاور میں بھی محنت کشوں کا عالمی دن منایا جارہا ہے
دنیا بھی کی طرح پشاور میں بھی محنت کشوں کا عالمی دن منایا جارہا ہے۔
پشاور کے محنتی مزدوروں کے حوصلے تو چٹان کی طرح مضبوط ہیں تاہم مزدوروں کے
مسائل پر حکمرانوں کی عدم دلچسپی کبھی کبھی ان کو مایوسی میں مبتلاء ضرور
کردیتی ہے۔
کہتے ہیں کہ مزدور کو اس کے کام کی مزدوری اس کا پسینہ خشک ہونے سے پہلے دے
دینی چاہیے۔ اسلامی نظریہ کی بنیاد پر وجود میں آنے والی مملکت خداد کے
قیام سے لے کر اب تک مزدور کو انکے حقوق نہیں مل سکے۔
خون پسینہ ایک کر کے اداروں اور ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے والے
مزدور نہ ہی موسمی تبدیلی کی پرواہ کرتے ہیں نہ ان کیلئے کوئی تعطیل ہوتی
ہے۔ مزدوروں کا گلہ ہے کہ حکومت وقت کو چاہیے کہ دن بھر کی محنت کے بعد
انہیں کم از کم اجرت کی ترسیل یقینی بنائے۔
یوم مزدور تو ہر سال منایا جاتا ہے لیکن مزدوروں کی حالت زار بہتر بنانے کے
لیے آج تک کوئی مثبت اقدام نہیں اٹھایا گیا یہی وجہ ہے کہ آج بھی مزدور در
در کی ٹھوکریں کھا رہا ہے۔
اس موقع پر مزدور فضل رحیم نے ذرائع ابلا غ عامہ کے نمائند ے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا
ایک اور مزدور زیور خان نے میڈیاکے نمائند ے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا