May 01, 2018 05:55 pm
views : 408
Location : New Islamabad Airport
Islamabad- PM Inaugurates New Islamabad Airport
اسلام آباد،وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے نیو اسلام آباد ائر پورٹ کا افتتاح کردیا
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نئے
ائیرپورٹ کا افتتاح کردیا ہے، ائیرپورٹ کی خاص بات یہ ہے کہ اس کا رن وے
پاکستان کا سب سے بڑا رن وے ہے جو 3 کلومیٹر سے زیادہ طویل ہے، جب کہ رن وے
پر اے 380 سمیت دنیا کا بڑے سے بڑا ہوائی جہاز دھند میں بھی لینڈ کرسکتا
ہے۔
ائیرپورٹ کا افتتاح وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کیا جب کہ اس موقع پر
مشیر ہوا بازی سردار مہتاب عباسی اور سی ای او پی آئی اے مشرف رسول سیان
بھی موجود تھے،پاکستان ائیرلائن کی پہلی کمرشل پرواز پی کے 300 کراچی سے
اسلام آباد کے نیو ائیرپورٹ پر پہنچی، پرواز میں 140 مسافر سوار تھے جنہں
نئے لوگو والے بورڈنگ پاس دیئے گئے۔
جدید ترین سہولیات سے آراستہ ملک کے سب سے بڑے انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی
افتتاحی تقریب کے موقع پر وفاقی وزراء سمیت پی آئی اے کے افسران اور دیگر
متعلقہ حکام موجود تھے۔