Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

May 01, 2018 06:30 pm views : 425

Location : MQM Bahaurdabad Markaz

Karachi- MQM Pakistan Leader Khalid Maqbool Siddiqui Press Conference
  • Urdu

کراچی ،پیپلزپارٹی کا دل پاکستان نہ کھپے کا نعرہ لگاتا ہے، خالد مقبول صدیقی

متحدہ قومی مومنٹ بہادرآباد کے کنوینر خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی نے پاکستان کی اساس کو جڑ سے اکھاڑنے کی کوشش کی اور آج بھی اس کا دل پاکستان نہ کھپے کا نعرہ لگاتا ہے۔
کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران متحدہ قومی مومنٹ بہادر آباد کے کنوینر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے 40 سال بعد لیاقت آباد میں جلسہ کیا اور امید تھی کہ پیپلزپارٹی شاید مثبت سوچ کے ساتھ کراچی پیکیج کا اعلان کرے گی، لیاقت آباد کیلئے کسی یونیورسٹی کا اعلان ہوگا لیکن پیپلزپارٹی نے دل جلانے والی باتیں کی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں لگا کہ پیپلز پارٹی نفرتوں کی خلیج کو کاٹنے میں کام کرے گی لیکن آپ نے نفرتیں پھیلائیں، آپ ادھر تم اور ادھر ہم کے نعرے سے باہر نہیں آئے، ہم پیپلزپارٹی کو ان کے ارادوں میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے اور اس کا جواب بھی لیاقت آباد میں دیا جائے گا۔
خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ روٹی، کپڑا اور مکان کے بجائے آپ نے گولی، کفن اور قبرستان دیا، پی پی پی نے پاکستان کی اساس کو جڑ سے اکھاڑنے کی کوشش کی جب کہ پیپلز پارٹی کا دل پاکستان نہ کھپے کا نعرہ لگاتا ہے، آپ کے نفرت بھرے نعرے نے پاکستان کو تقسیم کردیا، پی پی پی نے سندھ سے مہاجروں کے جنازے نکالے، آپ لوگ اردو کا جنازہ نکال سکے یا نہیں لیکن اردو بولنے والوں کا جنازہ نکال دیا۔
ایم کیو ایم رہنما نے کہا کہ یہ بنگالیوں کو پاکستان سے علیحدہ کرنے میں سازشی و معاون رہے، گینگ وار پیپلز پارٹی کا عسکری ونگ تھا، پی پی کو شہروں سے کبھی مینڈیٹ نہیں ملا، جب محلہ محلہ محصور تھا تو کیا سندھ کے شہری علاقوں نے ایم کیوایم کو چھوڑدیا، مئی 1990 میں حیدر آباد میں سینے سے قرآن لگائے ماؤں سے کیا کیا گیا، پیپلز پارٹی نے 1994 سے 1996 کے دوران کراچی کی مانگ خون سے بھری۔
خالد مقبول صدیقی نے بلاول بھٹو کو چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ بلاول لیاری میں جلسہ کرکے دکھائیں، خاندانی سیاست کرنے والوں کی اپنی فیملی کسی کے قبضے میں ہے، پیپلز پارٹی پر قبضہ گروپ قابض ہے۔

Recent News

Finance Minister Chairs Consultative Session on Petroleum Prices and Subsidy Reforms 1:44
Finance Minister Chairs Consultative Session on Petroleum Prices and Subsidy Reforms
Mar 27, 2026 05:00 pm
Beauty Pageant Contestant’s Veneers Fall Mid-Speech 1:11
Beauty Pageant Contestant’s Veneers Fall Mid-Speech
Mar 27, 2026 04:30 pm
Pakistan, China Agree on Special Security Unit 1:02
Pakistan, China Agree on Special Security Unit
Mar 27, 2026 04:00 pm
Bride Arrested for Aerial Firing at Wedding in Rawalpindi, Groom on the Run 1:02
Bride Arrested for Aerial Firing at Wedding in Rawalpindi, Groom on the Run
Mar 27, 2026 03:00 pm
Israeli Mayors Lash Out as Hezbollah Attacks Cause Severe Destruction 1:05
Israeli Mayors Lash Out as Hezbollah Attacks Cause Severe Destruction
Mar 27, 2026 01:00 pm
Pakistan’s Diplomacy Praised in U.S. Cabinet for Key Mediation Role 1:05
Pakistan’s Diplomacy Praised in U.S. Cabinet for Key Mediation Role
Mar 27, 2026 12:00 pm
Torkham Border Reopened for Afghan Repatriation Under Tight Security 1:15
Torkham Border Reopened for Afghan Repatriation Under Tight Security
Mar 27, 2026 11:00 am
Blast Near Pakistan Embassy in Tehran; Ambassador and Staff Safe 1:12
Blast Near Pakistan Embassy in Tehran; Ambassador and Staff Safe
Mar 27, 2026 10:00 am
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved