May 01, 2018 11:59 pm
views : 443
Location : Railway Washing Line
Lahore- Ameer Jamat-e-Islami Siraj Ul Haq Addresses
لاہور،جس معاشرے میں مزدور کی عزت نہ ہو ،وہ معاشرہ ترقی نہیں کر سکتا ،سراج الحق
امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہاہے کہ موجودہ نظام مزدور
اورمحنت کش کو ریلیف دینے میں ناکام ہو چکاہے، ظلم و جبر اور استحصال پر
مبنی نظام نے سترسال میں مزدوروں اور کسانوں کو ترقی کرنے اور آگے بڑھنے کا
موقع نہیں دیا،کسانوں کی محنت کاپھل جاگیرداراور وڈیرے کھاتے ہیں اور
مزدوروں کے خون پسینے کی کمائی پر سرمایہ دار عیش کر رہاہے،سرمایہ داروں کے
کارخانے اور فیکٹریاں بڑھتے رہے جبکہ مزدور کے گھر کا چولہا بھی بجھ گیا
،جس معاشرے میں مزدور کی عزت نہ ہو ،وہ معاشرہ ترقی نہیں کر سکتا ۔
ریلوے واشنگ لائن لاہور میں مزدوروں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے پروگرام سے
خطاب کرتےہوئے سراج الحق کا کہنا تھا کہ اسلام نے محنت کشوں کو اللہ کا
دوست قرار دیااور حضور نے مزدور کے ہاتھوں کو بوسہ دے کر فرمایا کہ حلال
روزی کمانے والے ہاتھوں کو جہنم کی آگ نہیں چھوئے گی،حکومت کو ریلوے
مزدوروں کا احسان مند ہوناچاہیے کہ انہوں نے محنت و مشقت سے ریلوے کے پہیے
کو دوبارہ چلادیا ہے ،نااہل حکمرانوں نے دنیا کی بہترین ایئر لائن پی آئی
اے اور ریلوے کو تباہ کر دیاتھا۔
سینیٹر سراج الحق ن کا مزید کہناتھاکہ جب تک ظلم و جبر کا یہ استحصالی نظام
مسلط ہے ، ملک ترقی نہیں کر سکتا،مزدور سالانہ بیس ارب ڈالر کا زر مبادلہ
کما کر پاکستان بھیجتے ہیں اور یہاں بیٹھے کرپٹ حکمران وہی دولت چوری کر کے
بیرونی بنکوں میں منتقل کر دیتے ہیں،نبی مہربانﷺ مزدوروں سے بہت محبت
کرتے تھے ،انہوں نے غزوہ خندق کے موقع پر خندق کھودنے میں مزدوروں کی طرح
کام کیا ،اسی لیے ہم سمجھتے ہیں کہ مزدوروں کے ساتھ اظہار یکجہتی کا اصل دن
غزوہ خندق کا دن ہے۔