لاہور پیپلز پارٹی نے مزدور مخالف قوانین کی ہمیشہ مخالفت کی اور انہیں ختم کیا،قمر زمان کائرہ
لاہور میں پیلزپارٹی لاہور ڈویژن کی جانب سے مزدور ڈے کے موقع پر ریلی اور
احتجاجی مظاہرہ کا انعقاد کیا گیامظاہرے میں پیپلز پارٹی لیبر ونگ کے
کارکنانننے بڑی تعداد میں شرکت کی مظاہرین نے ہاتھو میں پلے کارڈز اور
پارٹی پر چم اٹھا رکھے تھے،مظاہرین کی جانب سے مزدوروں کے حقوق کے لئے نعرے
بازی بھی کی گئی۔
اس موقع پر پیپلز پارٹی رہنما قمر ازمان کائرہ کا کہنا تھا کہ شہید
ذوالفقار بھٹو نے مزدوروں کے حقوق کی بنیاد پر سماج کی بنیاد رکھی تھی ہم
حکومت میں ہوں یا نہ ہوں مزدوروں کے حقوق کی جدوجہد کرتے رہے ہیں مزدور
مخالف قوانین کی ہمیشہ مخالفت کی اور انہیں ختم کیا،مزدوروں کے حقوق کے لئے
جو بھی ہوا وہ کریں گے۔