ڈیرہ اسماعیل خان ،بیلا روس کی نجی کمپنی کے تعاون سے گندم کی کٹائی و صفائی کرنے والی جدید مشین کا افتتاح کر دیا گیا
ڈیرہ اسماعیل خان میں بیلا روس کی نجی کمپنی کے تعاون سے گندم کی کٹائی و
صفائی کرنے والی جدید مشین کا افتتاح کر دیا گیا، صفائی و کٹائی کی مشین سے
جہاں کسانوں کا وقت بچے گا وہیں گندم کی فصل بروقت صاف ستھری اور منڈی تک
لے جانے کیلئے دستیاب ہوگی ،اس سے کسان رکھوالی، بارش اور دیگر موسمی اثرات
سے اپنی فصل کو محفوظ بناتے ہوئے جلد فائدہ حاصل کرپائیگا۔
افتتاحی تقریب میں نجی کمپنی کے چیئر مین محمد یعقوب شیخ نے ڈیرہ اسماعیل
خان کے مختلف علاقوں میں مشین کی افتتاحی اور تعارفی تقریب کے دوران کسانوں
اور کاشتکاروں کو بتایا کہ یہ مشین گندم کی بہتر صفائی و کٹائی کرتے ہوئے
کہا ہے کہ اس مشین سے کسان کو بہت ساری پریشانیوں سے بچاتی ہے جس سے کسان
کی فصلات سے بروقت حاصلات لے سکتے ہیں یہ مشینیں جہاں گندم کی کٹائی کو
آسان بناتی ہیں ۔
یعقوب شیخ کامزید کہنا تھا کہ مزدور نہ ملنے اور صفائی سمیت پیکنگ اور
مارکیٹ تک پہنچانے جیسی پریشانیوں سے کسانوں کو نجات دلائیگی دوسری جانب
بڑا فائدہ یہ بھی ہے کہ اس مشین کے استعمال سے کسان کو کم خرچ میں فصل حاصل
ہوسکے گی ہماری کمپنی نے بیلا روس کے تعاون سے یہ مشین ڈیرہ اسماعیل خان
سمیت پورے ملک میں متعارف کروارہی ہے کیونکہ جدید دور میں کاشتکاری میں
بہتری آئی ہے ۔