ساہیوال،پی آئی آئی والوں نےجلسے کے لیے امیدواروں کو ٹکٹ کا لالچ دے کر بندے لانے کا کہا،مریم نواز
سابق وزیر اعظم نوز شریف کی صاحب زادی مریم نواز کا کہنا ہے کہ پی آئی آئی والوں نےجلسے کے لیے امیدواروں کو ٹکٹ کا لالچ دے کر بندے لانے کا کہا،پورےپاکستان سےلوگ اکٹھے کرکےلاہورکےجلسےمیں لائےگئے،پشاور سے بسوں میں لوگ بھر کے لائے گئے ۔
مریم نواز نے پی ٹی آئی کے مینار پاکستان جلسے کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ ہم جب ساہیوال جاتے ہیں تو جلسے میں ساہیوال کے لوگ ہوتے ہیں ، ہم جب پشاور جاتے ہیں تو پشاور کے لوگ، سوات جاتے ہیں تو سوات کے لوگ جلسے میں ہوتے ہیں،لیکن پی آئی آئی والوں نےجلسے کے لیے امیدواروں کو ٹکٹ کا لالچ دے کر بندے لانے کا کہا،پورےپاکستان سےلوگ اکٹھے کرکےلاہورکےجلسےمیں لائےگئے،پشاور سے بسوں میں لوگ بھر کے لائے گئے ، پنجاب اورلاہور کےعوام نے تمہاری بات سننے سےانکار کردیاہے لوگوں کو معلوم ہے تم انگلیوں کے اشارے پر چلتے ہو اس لیے لوگوں نے انہیں مسترد کردیاہے، لوگ کیوں تمہاری بات سنیں تم انگلی کے اشارے پر چلتے ہو،مریم نواز نے کہاکہ اتنے پیسے خرچ کرکے پشاور سے لوگ لیکر آنے تھے تو جلسہ ہی پشاور میں رکھ لیتے ،پشاور میں جلسہ کرلیتے تو پیسے بھی بچ جاتے اور لوگ بھی خوار نہ ہوتے،لیکن اچھا ہوا تم پشاور سے لوگ لائے انھوں نے لاہور آکر یہاں کی ترقی دیکھ لی۔
عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتےہوئے مریم نواز نے مزید کہاکہ عمران خان کہتےہیں ان کےایم پی اےچور ہیں اور ایم پی اے کہتے ہیں لیڈر چور ہے،عمران خان کا کردار ہر الیکشن کے اندر مہمان ادا کار کا ہوتا ہے ، عمران خان کا کردار ختم ہوجاتا ہے تو پھر وہ کہیں نظر نہیں آتے ، الیکشن کے بعد عمران خان آپ کو دور دور تک نظر نہیں آئیں گے،کیوں کہ عمران خان کی قسمت میں استعمال ہی ہونا۔