ساہیوال،عمران خان کی دال نہیں گل رہی، وہ پہلے بھی فیل ہوئے تھے اور اب کچی فیل ہوگئے ہیں،نواز شریف
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد و سابق وزیر اعظم نواز شریف ساہیوال میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی دال نہیں گل رہی، وہ پہلے بھی فیل ہوئے تھے اور اب کچی فیل ہوگئے ہیں۔
سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ عمران خان بھی بِک گیا اس نے سودا کرلیا ہے، پی ٹی آئی کے ارکان نے سینیٹ الیکشن میں لائن لگا کو تیر کو ووٹ دیا جب کہ یہ اندرون خانہ ملے ہوئے ہیں، عمران خان نے تیر پر نشان لگایا، کہ ’پشاور میں دیکھ لو کونسا نیا پاکستان بن رہا ہے ،پشاور ٹوٹا پھوٹا ہے اور باقی خیبرپختونخوا کا حال بھی برا ہے، اس سے پوچھو خیبرپختونخوا میں کونسی لوڈشیڈنگ ختم کی بلکہ لوڈشیڈنگ پورے پاکستان میں مسلم لیگ ن نے ختم کی۔
نواز شریف کا مزید کہنا تھا کہ ’میں دومرتبہ پہلے بھی وزیراعظم رہا کیا میں نے کرپشن کی؟ آج پھر پوچھتا ہوں کہ کیوں نکالا مجھےکیوں ؟ کیا اس لیے نکالا مجھے کہ میں نے بیٹے سے تنخواہ نہیں لی،قوم کی عزت اور توقیر پر کوئی سمجھوتا نہیں کرتا لہٰذا ہمیں دولت نہیں چاہیے، عزت ، خودمختاری اور توقیر زیادہ عزیز ہے۔ان کاکہنا ہے کہ ووٹ کوعزت دوکا مطلب ہے جو 70 سال ہوتا رہا وہ آئندہ 70سال نہ ہو۔