کراچی،شب برات کے موقع پر شہریوں کی عیسیٰ نگری قبرستان پر اپنے پیاروں کی قبروں پر حاضری
ملک بھر میں 15ویں شعبان کی رات مذہبی عقیدت و احترام سے منائی جارہی ہے، اس ضمن میں لوگ قبرستان جاکر اپنے پیاروں کی قبروں پر فاتحہ خوانی کرتے ہیں اور ان کی مغفرت کے لیے خصوصی دعائی بھی کرتے ہیں۔
شب برات کی مقدس ساعتوں میں مساجد میں تلاوت کلام مجید نوافل اور دیگر عبادات کا سلسلہ جاری ہے، لوگ فاتحہ خوانی کیلئے قبرستانوں کا رُخ بھی کر رہے ہیں۔
شبِ برات کے موقع پر شہری جہاں اپنی بخشش کی دعائیں کرتے ہیں وہیں اپنے فوت شدہ عزیزواقارب کی مغفرت کے لئے قبرستان جا کر قرآن خوانی اور فاتحہ خوانی کا اہتمام کرتے ہیں ۔
ماہ شعبان کی پندرھویں رات کو عام طور پر شب برات یعنی بری ہونے کی رات کہا جاتا ہے، اس رات مسلمان توبہ کرکے گناہوں سے قطع تعلق کرتے ہیں اور جہنم سے نجات پاتے ہیں، اس رات اللہ تعالیٰ کی طرف سے مسلمانوں کے لئے عام معافی کا اعلان ہوتا ہے۔اس لیے اس رات کو شبِ برات کہتے ہیں۔
اس موقع پر ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے ایک نوجوان محمد طلحہٰ آصف
ایک شہری جمشید علی کا کہنا تھا