May 02, 2018 12:40 pm
views : 427
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange 100 Index Declines By 138 Points
کراچی ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان،138 پوائنٹس کی کمی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کےتیسرے روزبدھ (02 مئی 2018) کو
مارکیٹ میں مندی کا رجحان دیکھا جارہا ہے ، پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس138
پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 45349 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کررہا ہے۔ آج صبح سے
ہی مارکیٹ میں مندی دیکھی جارہی ہے۔
صبح سے اب تک مجموعی طورپر 247کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جس
میں سے 93 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ ،144 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ
میں کمی جبکہ 10 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔