May 02, 2018 12:55 pm
views : 519
Location : Different Areas
Peshawar- Hot Weather, Juices Demand Increases
پشاور ، گرمی کی آمد آمد،ر نگ برنگے شربتوں کے ٹھیلے لگنا شروع
گرمی کی آمد کے ساتھ ہی پشاور کے بازاروں میں رنگ برنگے شربتوں کے ٹھیلے
لگنا شروع ہوگئے ہیں۔ کوئی گرمی کے توڑ کے لئے لیموں پانی پیتا ہے تو کوئی
اپنی پسند کا لال شربت۔کئی شربت تو مضر صحت بھی ہوتے ہیں مگر پوچھنے والا
کوئی نہیں۔
گرمی شروع ہوتے ہی ٹھنڈے مشروبات بیچنے والوں کے وارے نیارے ہو جاتے ہیں
سارا سال کاروبار کی مندی کا رونا رونے والے گرمی کا بے چینی سے انتظار
کرتے ہیں۔زیادہ سے زیادہ منافع کمانے کے لئے مختلف قسم کے مشروبات بیچے
جاتے ہیں جن میں لیموں پانی ،صندل کا شربت ،ایلائچی کا شربت اور لال رنگ کا
شربت قابل ذکر ہے۔
گرمی کی شدت سے بچنے کے لئے شہری ٹھنڈے ٹھارمشروبات کا استعمال کرتے ہیں جو
نا صرف گرمی کا توڑ سمجھ رہے ہیں بلکہ من پسند ٹھنڈے میٹھیرنگ برنگے
مشروبات سے لطف اندوز بھی ہو رہے ہیں۔
ظبی ما ہرین کے مطابق بازاروں میں بیجے جانے والے کئی مشروبات مضر صحت بھی ہوتے ہیں مگر اسکی روک تھام کے لئے کوئی اقدامات نہیں۔
مقامی انتظامیہ کی جانب سے مضر صحت مشروبات پر فوری پابندی لگانے کی اشد
ضرورت ہے تاکہ انہیں مشروبات سے پھیلنے والی بیماریوں کی روک تھا م کی جا
سکے۔
اس موقع پر ایک شہر ی مکرم شاہ نے ذرائع ابلا غ عامہ کے نمائند ے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا
دکاندار مدثر خان نے کاروبار کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا
داکٹر اسد خان نے مضر صحت شربت کے حوالے سے شہر یوں کو آگاہ کرتے ہوئے کہا