لاہور ، پاکستان مسلم لیگ( ن) کے صدرمحمد شہبازشریف سے مسلم لیگ (ن) سندھ کے وفد کی ملاقات
لاہور میں پاکستان مسلم لیگ( ن) کے صدر اور وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے مسلم لیگ (ن) سندھ کے وفد نے ملاقات کی۔
ترجمان وزیر اعلیٰ ہاؤس کے مطابق وفد کی قیادت مسلم لیگ( ن) سندھ کے صدر شاہ محمد شاہ کررہے تھے۔
اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ( ن) کے صدرمحمد شہبازشریف نے کہاپاکستان مسلم
لیگ( ن )کی حکومت سندھ کی ترقی کے لئے پرعزم ہے۔سندھ آگے بڑھے گا تو
پاکستان بھی خوشحال ہوگا۔میں جلد ہی سندھ کا دورہ کروں گا۔کراچی کے دورے کے
دوران روشنیوں کے شہر کی حالت دیکھ کر دل بہت دکھی ہواہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا عام انتخابات میں سندھ کے عوام نے
خدمت کا موقع دیا تو پنجاب جیسی بے مثال ترقی سندھ میں لائیں گے۔سندھ کو
پنجاب کی طرح خوشحال اور ترقی یافتہ صوبہ بنائیں گے۔
مسلم لیگ( ن) سندھ کے صدر شاہ محمد شاہ نے کہاآپ نے پنجاب کی ترقی کو دیگر
صوبوں کے لئے رول ماڈل بنایا ہے۔آپ کے کراچی کے دوروں سے مخالفین پریشان
ہیں۔سندھ کے عوام بھی پنجاب کی طرح ترقی چاہتے ہیں۔
مسلم لیگ (ن) سندھ کے جنرل سیکرٹری سینیٹرسلیم ضیا اور ایڈیشنل جنرل
سیکرٹری چودھری محمد طارق بھی وفد میں شامل تھے۔صوبائی وزیر رانا مشہود
احمد بھی اس موقع پر موجودتھے۔