May 02, 2018 04:47 pm
views : 416
Location : Jinnah Convention Centre
Islamabad- JIP Ameer Siraj ul Haq Addresses
اسلام آباد،موقع ملا تو پاکستان کو اسلامی پاکستان بنائیں گے ،پاکستان کو مصطفیٰ ﷺ کا پاکستان بنائیں گے،سراج الحق
امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق کا کہناہے کہ پاکستان ایک خطہ
زمین کا نام نہیں،پاکستان دریاؤ،پہاڑوں،ریگستانوں شہروں یا دیہاتوں کا نام
نہیں بلکہ پاکستان ایک نظریے اور فلسفے کا نام ہے،مسلمانوں نے جدوجہد اسلئے
کی کہ اس دھرتی پر اللہ کا قانون اور نظام مصطفیٰ نافذ ہوسکے لیکن بد
قسمتی سے ہمارے حکمرانو ں کی ترجیحات کچھ اور ہی رہیں۔
جناح کنونشن سینٹر اسلام آباد میں متحدہ مجلس عمل کے ورکرز کنونشن سے خطاب
کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھاکہ اگر موقع ملا تو پاکستان کو
اسلامی پاکستان بنائیں گے ،پاکستان کو مصطفیٰ ﷺ کا پاکستان بنائیں گے جہاں
شہریوں کو پہرہ نہ دینا پڑے ہم خود پہرہ دیں گے۔
سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ ہم پر بچے کے ہاتھ میں کتاب دیں گے،ہر
نوجوان کو روزگار دیں گے اور بوڑھے شہری کا بڑھاپا لاؤنس دیں گے،ہم جھوٹ
دھوکے بازی اور چالبازی کی سیاست سے اسی طرح پناہ مانگتے ہیں جس طرح شیطان
مردود کے شر سے پناہ مانگتے ہیں۔