پشاور ، آل پشاور پرائیویٹ پریکٹیشنرز ڈینٹل اینڈ ڈرگز ایسوسی ایشن کا صوبائی حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ
آل پشاور پرائیویٹ پریکٹیشنرز ڈینٹل اینڈ ڈرگز ایسوسی ایشن کا صوبائی حکومت
کے خلاف پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے صوبائی حکومت
کو مطالبات کی منظوری کے لیے پندرہ دن کی ڈیڈ لائن دیدی جبکہ ان پندرہ دنوں
میں بطور احتجاج سیاہ پٹیاں باندھ کر پر امن احتجاج کو اعلان کر دیا ۔
مظاہرہ میں شر یک مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھارکھے تھے جن پر ان کے مطالبات درج تھے ۔
ایسو سی ایشن کے صدر ڈاکٹر ظفر صافی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم سرکاری
ہسپتال اور پرائیویٹ کلینک میں عوام کی خدمت کرتے ہیں اور پنے کلینک میں کم
اجرت میں عوام کی خدمت میں لگے ہوئے ہیں تاہم صوبائی حکومت عدالتی احکامات
کی غلط تشریح کرتے ہوئے ہمارے خلاف بلا جواز کاروائیاں کر رہی ہیں اور
مریضوں کی موجودگی میں انتظامیہ ان کو بھاری جرمانے کرتے ہیں جو کہ ان کے
ساتھ سراسر زیادتی ہیں ۔
ڈاکٹر ظفر صافی کا کہنا تھا کہ ہمیں کلینک میں فرسٹ ایڈ کی اجازت دی جائے
اور اگر دو ہفتے تاک ان کے مطالبات نہ مانے گئے تو وہ احتجاجی تحریک شروع
کرینگے ۔