May 02, 2018 06:06 pm
views : 522
Location : Different Areas
Peshawar- Wind Storm in City
پشاور ، شہر اور گردونواح میں گرد آلود ہواؤں کے ڈیرے
پشاور کے موسم میں اچانک تبدیلی آگئی۔شہر اور گردونواح میں گزشتہ رات سے
گرد آلود ہواؤں نے ڈیرہ ڈال دیا ہے جس کے بعد موسم مزید سرد ہوگیا۔ گرد
آلود ہواؤں کی وجہ سے فضا میں گرد و غبار چھا گیا جس کی وجہ سے پروازوں کا
شیڈول بری طرح متاثر ہوا ہے۔
شہر میں گرد آلود ہوائیں چل رہی ہیں جس کی وجہ سے فضا گرد و غبار سے اٹ گئی
ہے۔ پروازوں کا شیڈول متاثر ہورہاہے۔ گرد آلود ہواؤں سے جہاں سردی کی شدت
میں اضافہ ہوا ہے وہیں اس کی وجہ سے دمہ اور الرجی کے مریضوں کی مشکلات میں
بھی اضافہ ہوا ہے۔
بی آر ٹی منصوبے کے گرد اور غبار طوفانی ہوا میں شامل ہوگیا۔تیزہواؤں کے با عث شہر بھر میں بجلی غائب ہوگئی ہے ۔