May 02, 2018 06:33 pm
views : 406
Location : Pakistan Coast Guard Head Quarter
Karachi- Pakistan Coast Guard Targeted Action, Drugs Recovered
کراچی ، پاکستان کوسٹ گارڈز کی اسمگلنگ کے خلاف کے مختلف کارروائیاں ، منشیات برآمد
ملک دشمن عناصر کی طر ف سے اندرون /بیرون ملک اسمگلنگ کے بڑھتے ہوئے رجحان
کو روکنے کے لئے پاکستان کوسٹ گارڈز نے اپنی ذمہ داری کے علاقوں میں گشت
اور چیکنگ میں خاطر خواہ اضافہ کیا ہو ا ہے ۔
ترجمان پاکستان کوسٹ گارڈز کے مطابق گزشتہ15دنوں کے دوران مختلف جگہوں پر
کارروائیاں کرتے ہوئے ناکہ کھاری چیک پوسٹ (بلوچستان ) مسافر کوچ کی چیکنگ
کے دوران ایک مسافر سے 12کلوگرام حشیش ، سونا پاس چیک پوسٹ ہاکس بے پر آئل
ٹینکر سے 15500لیٹر اسمگل شدہ ڈیزل ، گورانی جنگل پسنی (بلوچستان ) مشکوک
جگہ پر چھپائی ہوئی 2100بوتلیں شراب اور 850بیئر کے ٹن جبکہ پاک ایران
بارڈر پر کارروائی کرتے ہوئے 21تارکین وطن کوبھی گرفتار کیا گیا جوکہ غیر
قانونی طور پر ایران جانے کی کوشش کرر ہے تھے ۔
ترجمان کے مطابق تمام اسمگل کی جانے والی منشیات ، متفرق اشیاء ، گاڑیاں
اور 6اسمگلرز اور 21تارکین وطن کو پاکستان کوسٹ گارڈز نے اپنی تحویل میں لے
لیا ہے اور مزید قانونی کارروائی کی جارہی ہے ۔پکڑی جانے والی منشیات
،متفرق اشیاء اور گاڑیوں کی مالیت اربوں روپے مالیت ہے ۔