May 02, 2018 06:59 pm
views : 544
Location : Consulate General of Afghanistan
Peshawar- Afghan Consul General Muhammad Moeen Press Conference
پشاور ، پاک افغان تعلقات بہتری کی جانب آتے ہیں تو کوئی نہ کوئی واقع پیش آتا ہے ،افغان قونصل جنرل
افغان قونصل جنرل محمد معین مرستیال نے کہا افغانستان میں جرنلسٹس کو مارنے
کی شدید مذمت کرتے ہیں،تین دہائیوں سے افغانستان پر پرائی جنگ مسلط کی
گئی،دونوں ممالک کے عوام ایک دوسرے کے قریب ہیں۔
افغان قونصل جنرل محمد معین مرستیال نے افغانی قونصلیٹ میں پریس کانفرنس سے
خطاب کرتے ہوئے کہاجو بھی دھماکے کرتے ہیں عوام کے دشمن ہے،عوام کی آواز
کو دھماکوں میں نشانہ بنایا گیا،صحافیوں کسی بھی گروپ کا نمائندہ نہیں بلکہ
عوام کو حالات بتاتے ہیں،اس طرح کے واقعات صحافیوں کے حوصلے پست نہیں کر
سکتے ہیں،جب بھی پاک افغان تعلقات بہتری کی جانب آتے ہیں تو کوئی نہ کوئی
واقع پیش آتا ہے۔
محمد معین مرستیال نے کہایقین ہے کہ دونوں حکومتوں کے تعلقات ایسے ناکام
کوششوں سے خراب نہیں ہونگے،ہو سکتا ہے کہ افغانستان میں داعش نے کی ہو
کیونکہ انہوں نے ذمہ داری قبول کی ،ہم داعش پر الزام نہیں لگارہے ہیں لیکن
انہوں نے خود ذمہ داری قبول کی،صلح اور اقتصاد کیخلاف بھی اقدامات کو روکنے
کیلئے ایسے اقدامات کئے جارہے ہیں۔