کراچی، 5 مئی کاجلسہ لیاقت آباد کے جلسوں میں ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا،خالد مقبول صدیقی
ایم کیو ایم پاکستان بہادرآباد گروپ کے سربراہ خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ 5 مئی کو ٹنکی گراؤنڈ میں پیپلز پارٹی کے جلسے کا جواب دیں گے،ہم یہاں پر کوئی دکان بند نہیں کرا رہے کیونکہ ہم اپنے لوگوں میں آئے ہیں،،سندھ کے دیہی علاقوں کا مینڈیٹ رکھنے والی جماعت کی جانب سےکراچی میں جعلی مینڈیٹ استعمال کے ذریعے لیاقت آباد میں فاتحانہ جلسے کی کوشش کی گئی۔
لیاقت آابد کے ٹنکی گراؤنڈ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایم کیو ایم رہنما کا کہنا تھا ہم اپنے جذبات کے اظاہر کے لئے اسی گراؤنڈ میں آئے ہیں 5 مئی کاجلسہ لیاقت آباد کے جلسوں میں ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔
ایم کیو ایم رہنما کا مزید کہنا تھا کہ فاروق ستار کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کا مجھے علم نہیں ہے،خواہش ہے کہ پانچ مئی کو ایک ساتھ جلسہ کریں،ہم نے فاروق ستار کو بھی شرکت کی دعوت دی ہے جبکہ نے تمام سیاسی جماعتوں کو شرکت کی دعوت دی ہے۔