May 03, 2018 02:56 pm
views : 395
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange 100 Index Declines By 467 Points
کراچی ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان،467 پوائنٹس کی کمی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کےچوتھے روزجمعرات (3 مئی 2018)
کو مارکیٹ میں مندی کا رجحان دیکھا جارہا ہے ، پی ایس ایکس ہنڈریڈ
انڈیکس467 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 44728 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کررہا ہے۔
آج صبح سے ہی مارکیٹ میں مندی دیکھی جارہی ہے۔
صبح سے اب تک مجموعی طورپر 287کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جس
میں سے 68کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ ،210 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ
میں کمی جبکہ 9 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔