May 03, 2018 03:11 pm
views : 381
Location : CM Secritariat
Lahore- CM Punjab Shahbaz Sharif meets Sindh Journalist Delegation
لاہور، پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صدر محمد شہبازشریف سے سندھ سے تعلق رکھنے والے سینئر صحافیوں کی ملاقات
لاہور میں پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صدر اوروزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے سندھ سے تعلق رکھنے والے سینئر صحافیوں نے ملاقات کی۔
ترجمان وزیر اعلیٰ ہاؤس کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا
آئندہ الیکشن میں پبلک سروس اورپارٹی سے وابستگی رکھنے والوں کو ترجیح دیں
گے۔ترقی پنجاب ہی نہیں پورے پاکستان کا حق ہے۔تمام شہروں کی یکساں ترقی کے
ویڑن پر یقین رکھتے ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا جلد اندرون سندھ کے دوروں کا آغاز
کروں گا۔سندھ میں مسلم لیگ (ن) کی تنظیم کو زیادہ مضبوط اورموثر بنائیں
گے۔کاش لاہور سے پہلے کراچی میں اورنج لائن میٹروٹرین اورمیٹروبس پراجیکٹ
بنا ہوتا۔ترقی کیلئے ملکی وسائل پر ملک کا گیٹ وے ہونے کی وجہ سے کراچی کا
زیادہ حق ہے۔
پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صدر نے کہا کراچی کو اس کا حق ادا کرنے کی کوشش
ضرور کریں گے۔کراچی کو بہتر ٹرانسپورٹ سسٹم اور مواصلاتی نظام کی اشد ضرورت
ہے۔اللہ تعالیٰ نے موقع دیا تو کراچی میں لاہور سے بڑھ کر ترقیاتی منصوبے
مکمل کرائیں گے ۔کراچی سے محبت تھی اورکراچی سے محبت کرتا رہوں گا۔