May 03, 2018 04:05 pm
views : 544
Location : Different Areas
Peshawar- Electricity Tower Damage
پشاور، گزشتہ روزآندھی اور طوفان نے تباہی مچادی، کھمبے گر کر تباہ
پشاور بچیکی روڈ پر گزشتہ روز 23 کلو میٹر رفتار سے آنے والی آندھی اور
طوفان نے تباہی مچادی۔ آندھی اور طوفان کی وجہ سے پیسکو احکام کے کم از کم
دس کھمبے گر کر تباہ ہوگئے۔
اس موقع پر واپڈا حکام نے امدادی سرگرمیاں شروع کردی ہیں ۔پشاور پجگی روڈ
کے قریبی دیہات میں بجلی کا نظام مکمل تبا ہ ہوکر رہ گیا۔طوفان سے دیواریں
اور سائن بورڈز زمین بوس جبکہ چار افراد زخمی ہوگئے ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئند ہ چوبیس گھنٹے کے دوران پشاور میں موسم گرم اور خشک رہنے کاامکان ہے۔