اسلام آباد، شہر میں بارش کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا
شہر اقتدار اور گردونواح میں بارش کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا ہے جبکہ محکمہ موسمیات کی جانب سے مزید بارش کی پیش گوئی بھی کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، گوجرانوالہ، سرگودھا، فیصل آباد اور ساہیوال میں بارش کا امکان ہے، تاہم جنوبی پنجاب اور سندھ میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا جبکہ ملتان، ڈی جی خان اور بہاولپور ڈویژن میں گرد آلود اور تیز ہوائیں چل سکتی ہیں،اس کے علاوہ خیبرپختونخوا، فاٹا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں بارش متوقع ہے ۔
دوسری جانب گزشتہ 24 گھنٹوں کے دورا ن ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا اور سب سے زیادہ گرمی موہنجودڑو میں 48 ڈگری سینٹی گریڈ پڑی ، جبکہ سبی، سکرنڈ، شہیدبینظر آباد میں درجہ حرارت 47، دادو، تربت میں 46 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔