May 03, 2018 06:27 pm
views : 366
Location : Foreign Office
Islamabad- Weekly Foreign Office Briefing
اسلام آباد، شکیل آفریدی کے معاملے پر کسی بھی قسم کی کوئی ڈیل نہیں ہو رہی،ترجمان دفتر خارجہ
ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل کا کہنا ہے کہ شکیل آفریدی کے معاملے پر کسی بھی قسم کی کوئی ڈیل نہیں ہو رہی، پاکستان نے کشمیر میں بھارتی مظالم کا معاملہ او آئی سی رابطہ گروپ میں اٹھایا،پاک بھارت سفارت کاروں کی ہراسگی کامعاملہ دونوں ممالک کے دفتر خارجہ نے مل کر حل کیا، افغان مہاجرین کی پاکستان میں موجودگی دہشت گردوں کو چھپنے کا موقع دیتی ہے، گلگت بلتستان کے عوام کو تمام بنیادی حقوق دینے کے لیے کام ہورہا ہے ۔
ہفتہ وار بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے کہا ہے کہ شکیل آفریدی کے معاملے پر امریکا سے کوئی ڈیل نہیں کی جا رہی، جب ڈیل نہیں کی جا رہی تو حسین حقانی کے ساتھ تبادلے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا،پاکستان نے کشمیر میں بھارتی مظالم کا معاملہ او آئی سی رابطہ گروپ میں اٹھایا جبکہ سیکریٹری خارجہ نے واضح کیا ہے کہ مسئلہ کشمیر کا واحد حل مذاکرات ہیں،ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا سلسلہ جاری ہے، بھارت نے رواں ہفتے مزید چار کشمیریوں کو شہید کیا، اپریل میں 760 کشمیری گولیوں اور پیلٹ سے زخمی کیے گئے، کشمیری قیادت کو مسلسل نظر بند رکھا گیا ہے۔