May 03, 2018 06:28 pm
views : 513
Location : Agriculture University
Peshawar- KPK Police Mock Exercise
پشاور،ایگریکلچر یونیورسٹی پشاور میں پولیس کی موک ایکسرسائز
ایگریکلچر یونیورسٹی پشاور میں پولیس کی موک ایکسرسائز کا انعقاد کیا گیا، اے ٹی ایس،ریپڈ رسپانس فورس،کوئک رسپانس فورس، بی ڈی ایس ریسکیو اور البرک نے مشقوں میں حصہ لیا۔
مشقوں کا مقصد کسی بھی دہشتگرد حملے کے صورت میں طلباء کو باحفاظت نکالناتھا،سی سی پی او پشاورنےگزشتہ روز پولیس کو الرٹ رہنےکےاحکامات جاری کئےہیں،دہشتگردی کےخطرات کےپیش نظرتمام قانون نافذ کرنےوالےاداروں کو الرٹ اورتیاررہنےکا حکم دیاگیاہے۔
ایس ایس پی کو آرڈینیشن کے مطابق 250 جوانوں نے موک ایکسرسائز میں حصہ لیا،مشقیں روٹین کی کارروائی کا حصہ تھیں،دشمنوں کو معلوم ہونا چاہئے کہ اسکا مقابلہ کس سے ہے ،ہم مشکل سے مشکل ہنگامی صورتحال میں بھی اپنے فرائض بخوبی سرانجام سے سکتے ہیں۔