May 03, 2018 07:10 pm
views : 412
Location : Different Areas
Karachi- Heat Wave in City
کراچی ، شہرقائد میں شدید گرمی کی لہر، شہری بے حال
شہر میں شدید گرمی کی لہر جاری ہے اور درجہ حرارت 44 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا
پہنچا جب کہ محکمہ صحت نے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی ہے۔
واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے آئندہ دو روز کے دوران کراچی میں موسم خشک
اور شدید گرم ہونے کے ساتھ ساتھ آج درجہ حرارت کے 43 ڈگری سینٹی گریڈ تک
جانے کی پیشگوئی کی تھی۔شہر میں آج شدید گرمی ہے اور درجہ حرارت 44 ڈگری
سینٹی گریڈ تک جا پہنچا ہے، شہر میں سمندری ہوا بند ہونے سے حبس کی کیفیت
ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج رواں ماہ کا گرم ترین دن تھا۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ ہوا میں نمی کا تناسب 68 فیصد ہے اور آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم شدید گرم اور خشک رہے گا۔
محکمہ موسمیات کے حکام نے مزید بتایا کہ کراچی میں جمعے کے روز بھی درجہ
حرارت 42 ڈگری تک پہنچے کا امکان ہے جب کہ ہفتے سے شہر کا موسم دوبارہ
معمول پر آنے کے امکانات ہیں۔
مزید خبردار کیا گیا کہ مئی اور جون میں موسم معمول سے زیادہ گرم اور خشک
رہے گا اور درجہ حرارت بھی معمول سے 1 سے 2 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہے گا۔
یہ بھی پیشگوئی کی گئی ہے کہ مئی اور جون میں اندرون سندھ اور جنوبی پنجاب میں درجہ حرارت 45 ڈگری سے بھی اوپر جاسکتا ہے۔
ماہرین صحت نے عوام كو شدید گرمی میں انتباہ كرتے ہوئے كہا ہے کہ شدید گرمی
اورتیز دھوپ كے ساتھ جسم كے درجہ حرارت میں بھی غیر معمولی اضافہ ہوجاتا
ہے جس سے خون گرم ہونے لگتا ہے، ایسی صورت میں متاثرہ افراد كو فوری ٹھنڈی
جگہ منتقل كرنا چاہیے اور ڈراپس، پانی یا مشروبات كو فوری استعمال كرانا
چاہیے، جسم میں پانی كی كمی سے ہیٹ اسٹروك لاحق ہوجاتا ہے لہٰذا شدید گرمی
یا لوچلنے كی صورت میں پانی كا مسلسل استعمال ركھیں، بصورت دیگر ہیٹ اسٹروك
ہونے كے واضح امكانات ہوجاتے ہیں۔
اس موقع پر شہری نعمت خان نے میڈیا کے نمئائند ے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا
ترجما ن اید ھی سنیٹر انوار کاظمی نے ذرائع ابلا غ عامہ کے نمائند سے گفتگو کرتے ہوئے کہا