راولپنڈ ی ، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے متحدہ عرب امارات کے سفیر نے ملاقات
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے متحدہ عرب امارات کے سفیر نے ملاقات کی ہےجس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات میں یو اے ای۔پاکستان اسسٹنس پروگرام کے منصوبوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف اور یو اے ای کے سفیر کی ملاقات کے دوران دور دراز علاقوں میں سماجی ترقی جاری رکھنے کے ایم او یو پر بھی دستخط کئے گئے۔