May 04, 2018 04:20 pm
views : 359
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange 100 Index Declines By 144 Points
کراچی ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان،144 پوائنٹس کی کمی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کےآخری روزجمعے (4 مئی 2018)
کو مارکیٹ میں مندی کا رجحان دیکھا جارہا ہے ، پی ایس ایکس ہنڈریڈ
انڈیکس144 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 44601 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کررہا ہے۔
آج صبح سے ہی مارکیٹ میں مندی دیکھی جارہی ہے۔
صبح سے اب تک مجموعی طورپر 249کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جس
میں سے 90 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ ،147 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ
میں کمی جبکہ 12 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔