May 04, 2018 04:40 pm
views : 517
Location : Sindh University
Karachi- DG Sindh Rangers visits Sindh University Jamshoro
کراچی ، ڈی جی رینجرز( سندھ ) میجر جنرل محمد سعید کاسندھ یونیورسٹی جامشورو کا دورہ
کراچی میں ڈی جی رینجرز( سندھ ) میجر جنرل محمد سعید نے سندھ یونیورسٹی جامشورو کا دورہ کیا ۔
ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق اس موقع پر مختلف یونیورسٹیز کے وائس چانسلر ز
جن میں سندھ یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر فتح محمد برفت ، مہران یونیورسٹی
کے پروفیسر ڈاکٹر محمد اسلم عقیلانی ، لیا قت میڈیکل یونیورسٹی کے پروفیسر
بکھارام دیوراجانی اور سندھ ایگر یکلچر یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر مجیب
الدین میمن سہاری ، انتظامیہ اور سندھ کی مختلف یونیورسٹی سے آئے طلباء اور
طالبا ت نے ڈی جی رینجرز سندھ میجرجنرل محمد سعید کا استقبال کیا ۔
ڈی جی رینجرز نے واضح کیا کہ سندھ بھر میں امن وامان کی صورتحال کو بہتر
بنانے کے لئے پا کستان رینجر ز(سندھ) ہرممکن اقدامات کر رہی ہے ۔
ڈی جی رینجرز نے مزید کہا کہ سندھ یونیورسٹی سے فارغ التحصیل کئی نامور
لوگوں نے ملک وقو م کا نام روشن کیا ہے ۔طالب علموں کو چائیے کہ وہ اپنی
صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے معاشر ے میں صحت مندانہ رجحانات کو فروغ
دیں تا کہ سند ھ اور پاکستان کے روشن مستقبل کے مقاصد کو حاصل کیا جاسکے ۔
ڈی جی رینجرز (سندھ) میجر جنرل محمد سعیدکے دورے کے موقع پر مختلف
یونیورسٹیز کے وائس چانسلر ز ، دیگر اعلیٰ شخصیات اور طلبہ نے قیام امن میں
رینجرز کے کردار کو سراہا۔
بعدازاں ڈی جی رینجرز (سندھ) میجرجنرل محمد سعید نے حیدرآباد اور میرپورخاص
ڈویژن کی سول انتظامیہ اور پولیس افسران سے بھی ملاقات کی ۔